ڈیفنس بی: طالبعلم کو قتل کرنے کے شبہ میں 9ویلر گرفتار

ڈیفنس بی: طالبعلم کو قتل کرنے کے شبہ میں 9ویلر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار) ڈیفنس بی کے علاقے میں طالب علم عبدالمعید کے قتل کے شبہ میں 9مشتبہ ویلروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ واضع رہے کہ ڈیفنس بی کے علاقے لالک چوک کے قریب چند روز قبل اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھرٹاؤن شپ واپس جاتے ہوئے عبدالمعید نامی نوجوان کو ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں درج کیا گیا تھا ، انچارج ہومی سائیڈ صابر اورکزئی نے جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جائے وقوعہ پر ون ویلنگ کرنے والے 9ملزمان معظم، اشفاق ، نواز عرف وکی ، دانش سمیت دیگر کو حراست میں لے لیا ہے۔ انچارج ہومی سائیڈ کا کہنا ہے کہ جلد ہی اصل قاتلوں کو تلاش کر لیا جائے گا

مزید :

علاقائی -