امین وینس نے تھانہ مزنگ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا

امین وینس نے تھانہ مزنگ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے تھانہ مزنگ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم،رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور، ایس پی سول لائنز سید علی رضا، ڈی ایس پی پرانی انارکلی پرویز بٹ، ایس ایچ او مزنگ سب انسپکٹر کاشف یوسف و معززین علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے کہا کہ تھانہ مظلوم اور ضرورت مند کی دادرسی کا ذریعہ جبکہ ظالم کیلئے عبرت کا نشان ہونا چاہیئے۔ جب تک عام شہری کو ہمارے تھانوں سے انصاف ملتا رہے گا تب وہ ہمارے بدلے ہوئے تھانہ کلچر پر یقین کرے گا۔ اگر منتخب بلدیاتی نمائندے مقامی پولیس کا ساتھ دیں تو ہم روایتی تھانہ کلچر کی جڑیں ختم کر کے انصاف پسند تھانہ کلچر کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -