صاف پانی پراجیکٹ کیس ،ملوث چیف ایگزیکٹیو کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری دائر

صاف پانی پراجیکٹ کیس ،ملوث چیف ایگزیکٹیو کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن جوادالحسن کی عدالت میں صاف پانی پراجیکٹ کیس میں ملوث چیف ایگزیکٹیو نسیم اجمل چودھری نے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری دائرکردی ہے ۔فاضل جج نے محکمہ اینٹی کرپشن سے 20دسمبر کو مقدمہ کاریکارڈ ،وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔ واضح رہے کہ اس کیس میں 8ملزمان کی درخواست ضمانتیں پہلے ہی دائر ہیں ۔عدالت میں گزشتہ روزوکلا ء کی طرف سے اپنی جزوی بحث قلمبند کرائی گئی ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پراٍجیکٹ میں پانی کی مقررکردہ قیمت کو نظرانداز کرکے اپنے طور پر قیمت مقرر کی ۔

مزید :

علاقائی -