ڈکیتی وچوری میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ

ڈکیتی وچوری میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار ) کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری وڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 3روز ہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ زرتاشہ بگٹی کے روبرو گڑھی شاہو پولیس نے ملزم سہیل علی کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا۔
،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ،تفتیش کے دوران ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،ملزم کے قبضے سے نقدی،لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد کئے جا چکے ہیں،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ،ملزم کے ساتھی ابھی بھی مفرور ہیں۔

مزید :

علاقائی -