داتا دربار کے علاقہ سے جیب تراش رنگے ہاتھوں گرفتار

داتا دربار کے علاقہ سے جیب تراش رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر)داتا دربار کے علاقہ سے جیب تراش کورنگے ہاتھوں زائرین نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقہ میں داتا ہجویری کے دربارپردیپالپور کارہائشی عمر نامی شخص حاضر ی کے لیے آیاہوا تھا کہ ببلونامی جیب تراش نے اس کی جیب تراشتے ہوئے وہاں پرموجود زائرین نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیااوراس واقعہ کی اطلاع پولیس کوبھی دے دی گئی جنہوں نے موقع پرپہنچ کراس جیب تراش کوزائرین سے اپنی تحویل میں لے کرقانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -