سانحہ یوحنا آباد،وکلاء کی عدم پیشی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی

سانحہ یوحنا آباد،وکلاء کی عدم پیشی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے مقدمہ میں ملوث 40ملزموں کے کیس کی سماعت 20دسمبرتک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے کیس میں گواہوں کو طلب کرکے وکلا ء کو جرح کی ہدایت کی تھی ،عدالت میں وکلا ء کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز سماعت نہ ہوسکی ،عدالت نے گواہوں کو آئندہ سماعت کے لئے دوبارہ پابند کرتے ہوئے مزید سماعت 20دسمبرتک ملتوی کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -