عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او سمن آباد کی تنخوا ہ روکنے کا حکم

عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او سمن آباد کی تنخوا ہ روکنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے اندارج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او سمن آباد کی تنخوا ہ بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے اس ضمن میں سی سی پی او اکاؤنٹ آفس سے عمل درآمد رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لی ہے۔
،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او سمن آباد عدالتی حکم کے باوجود شہری کو تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہیں کر رہے،رپورٹ پیش نہ کرنے کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے۔

مزید :

علاقائی -