ڈکیتی وچوری میں ملوث 2مجرموں کو8،8ماہ قید اور10ہزار فی کس جرمانہ

ڈکیتی وچوری میں ملوث 2مجرموں کو8،8ماہ قید اور10ہزار فی کس جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری وڈکیتی کے مقدمہ کے 2مجرموں کو8،8ماہ قید اور10،10ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ رضوان کے روبرو جوہر ٹاؤن پولیس نے ملزمان الف خان اور سمیع اللہ کے خلاف درج مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو دوران چیکنگ گرفتار کیا تھا،دوران تفتیش ملزمان اعتراف جرم بھی کر چکے ہیں،ملزمان کے قبضے سے موبائلز فونز، اور نقدی برآمد کی جاچکی ہیں۔

مزید :

علاقائی -