لاہور بار کی کوئٹہ چرچ دھماکہ اور ملتان کے وکلا ء سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال

لاہور بار کی کوئٹہ چرچ دھماکہ اور ملتان کے وکلا ء سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )لاہور بار ایسوسی ایشن نے کوئٹہ چرچ دھماکہ اور ملتان کے وکلا ء سے اظہار یکجہتی کے لئے ہڑتال کی ۔وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری تنویر اختر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ چرچ میں وفات پانے والے بہن بھائیوں کے غم میں وکلاء برابر کے شریک ہیں،حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہڑتال کا مقصد ملتان میں وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرنے پران کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی ہے،لاہور بار کاقانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ گرفتار وکلاء کو فوری رہا کیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -