وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، فرقان بہادر خان سیکرٹری مواصلات ڈویژن تعینات

وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، فرقان بہادر خان سیکرٹری مواصلات ڈویژن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی بیورو کریسی کے مختلف محکموں میں تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ22کے افسر فرقان بہادر خان کو سپیشل سیکریٹری داخلہ کی پوسٹ سے تبدیل کر کے سیکرٹری مواصلات ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ21کے افسر جو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے ان کو عہدے سے تبدیل کر کے گریڈ22کے خصوصی سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ20کے افسر محمد جان جن کو آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سروسز کے عہدے سے تبدیل کر کے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں تعینات کیا گیا تھا۔ ان کو واپس اپنے پرانے عہدے پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر میں تعینات کیا گیا ہے۔ کے پی کے کے گریڈ 20کے افسر ڈاکٹر سید اختر حسین شاہ کی خدمات وزارت منصوبہ بندی کو دے دی گئی ہیں۔ گریڈ19اعجاز احمد باجوہ کی خدمات حال ہی میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کی گئی تھی۔ اعجاز احمد باجوہ کو واپس ان کے پرانے محکمے ایف بی آر میں تعینات کیا گیا ہے۔
وفاقی بیورو کریسی

مزید :

علاقائی -