پی ٹی آئی خواتین کے استحصال کا عملی خاتمہ کرے گی ، فردوس عاشق

پی ٹی آئی خواتین کے استحصال کا عملی خاتمہ کرے گی ، فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف خواتین کو با اختیار بنا کر انہیں قومی دھارے میں شریک کرنے کا پروگرام رکھتی ہے ۔ پاکستان وہ ملک ہے جہاں بد قسمتی سے پوری دنیا میں سب سے زیادہ خواتین کا استحصال کیا جاتا ہے ۔ پی ٹی آئی خواتین کے استحصال کا عملی خاتمہ کرے گی ۔ آنے والی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی اور اس میں خواتین کا مؤثر کردار ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے موضع بھیکو چھوہر میں خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہ پاکستان میں خواتین کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو سیاسی میدان میں اپنا کردار ادا نہیں کرتی وہ اس لئے کہ یہ مردوں کی نسبت زیادہ حساس اور سمجھدار ہوتی ہیں اور یہ جانتی ہیں کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں ان کی اہمیت دوسرے درجہ کی ہے اور یہ سیاسی نظام سے مایوس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب خواتین کی مایوسی امید میں تبدیل ہو گی اور ان کا سیاست میں واضح مقام متعین ہو گالہذا خواتین پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے کوشش کریں اور بھرپور طریقہ سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور ایک روشن پاکستان کے لئے عمران خان کے مشن کو کامیاب بنائیں ۔
فردوس عاشق

مزید :

علاقائی -