کے ایم سی کا 20 ہزار پلاٹوں پر قبضے خالی کرانے کیلئے آپریشن کا اعلان

کے ایم سی کا 20 ہزار پلاٹوں پر قبضے خالی کرانے کیلئے آپریشن کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میونسپل کارپوریشن نے شہر میں بڑی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے رفاحی سمیت 20 ہزار سے زائد پلاٹوں پر قبضہ ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس پیر سے بڑا آپریشن کرنے جارہی ہے جس کے دوران مزاحمت روکنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔پہلے مرحلہ میں رفاحی پلاٹوں پر قائم شادی ہال مسمار کئے جائیں گے۔آپریشن کیلئے ڈپٹی کمشنر ویسٹ، رینجرز اور پولیس سمیت متعلقہ حکام کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کے ڈی اے حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر محکمہ انسداد تجاوزات نے گلشن اقبال، نیپا چورنگی، گلستان جوہر اور فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے رفاحی پلاٹس پر قائم 10سے زائد شادی ہالز سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا۔کے ڈی اے کے دوہفتے سے زائد جاری آپریشن کے دوران 90 سے زائد شادی ہالز، غیرقانونی تعمیرات سمیت دیگر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔کیس کی سماعت کے دوران کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی افسران کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں شہر قائد میں 35 ہزار پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کا انکشاف ہوا تھا۔
آپریشن کا اعلان

مزید :

علاقائی -