اداروں میں ایسے ا فراد نہیں جو دھرنے کرواتے ہیں،جنرل (ر) ظہیرالاسلام

اداروں میں ایسے ا فراد نہیں جو دھرنے کرواتے ہیں،جنرل (ر) ظہیرالاسلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) ظہیرالاسلام نے کہاہے کہ اداروں میں ایسے افراد نہیں ہیں جو کہ دھرنے کرواتے ہیں ، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز کی جانب سے اس سوال پر کہ کیا اداروں میں ایسے لوگ ہیں جو دھرنے کرواتے ہیں، سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کہناتھا کہ میرا خیال نہیں ہے کہ دھرنے کروانے والی بات درست ہے۔ چینل کے نمائندے نے اگلاسوال کیا کہ آپ پر بھی 2014 میں عمران خان کے دھرنے کے حوالے سے تنقید کی جاتی ہے ؟ اس پر ان کا کہناتھا کہ وہ تنقید برائے تنقید ہے ،ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ان کا کہناتھا کہ میں اپنی مدت پوری کر کے ہی ڈی جی آئی ایس آئی بنا تھا اور یہ بھی کسی غلط پراپیگنڈہ کا حصہ تھا کہ میں نے اپنی مدت پوری نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -