ریڈ وارنٹ منسوخ ہونے پر اللہ کا شکر گزار ہوں،ڈاکٹر ذاکر نائیک

ریڈ وارنٹ منسوخ ہونے پر اللہ کا شکر گزار ہوں،ڈاکٹر ذاکر نائیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی)ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انٹرپول کی جانب سے اپنے ریڈوارنٹ منسوخ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر پول کے فیصلے سے بے حد خوشی ہوئی اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ جھوٹ کا پردہ ایک دن چاک ضرور ہوکر رہتا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں انٹر پول نے نیا رخ اپناتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف عائد مقدمات کی وجہ مذہبی تعصب ہے اور این آئی اے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انٹرپول نے ریڈوارنٹ منسوخ کردی۔ انٹر پول کا فیصلہ آنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نیاللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہاکہ انٹر پول کے فیصلے سے بے حد خوشی ہوئی اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ جھوٹ کا پردہ ایک دن چاک ضرور ہوکر رہتا ہے ۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک

مزید :

علاقائی -