ریلوے سٹیشن پر قلیوں کا ٹھیکہ منسوخ کرانے کیلئے درخواست جسٹس شمس محمود مرزا کو بھجوا دی گئی

ریلوے سٹیشن پر قلیوں کا ٹھیکہ منسوخ کرانے کیلئے درخواست جسٹس شمس محمود مرزا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور ریلوے سٹیشن پر قلیوں کا ٹھیکہ منسوخ کرانے کے لئے دائر درخواست مزید سماعت کے لئے جسٹس شمس محمود مرزا کو بھجوا دی ہے کہ ان کے پاس اس نوعیت کی درخواستیں پہلے سے ہی زیرسماعت ہیں۔لاہور ریلوے سٹیشن کے قلی محمد اقبال کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ریلوے سٹیشن پر قلیوں کا ٹھیکہ جرائم پیشہ شخص کو دیا گیا ہے اور ٹھیکیدار محمد اشرف قلیوں سے کل کمائی کا ستر فیصد وصول کرتا ہے درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ محکمہ ریلوے نے ٹھیکیدار محمد اشرف کے خلاف کارروائی کی تھی مگر لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی جاری ہونے کے بعد ٹھیکیدار محمد اشرف کے ٹھیکے کا معاہدہ منسوخی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا، درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ ٹھیکیدار قلیوں کو ہراساں کر رہا ہے اور 70 فیصد کمائی کا حصہ مانگ رہا ہے ،لاہور ریلوے سٹیشن پر قلیوں کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے درخواست سماعت کے لئے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا کو بھجوا دی۔
قلیوں کا ٹھیکہ

مزید :

علاقائی -