توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نادرا کو نوٹس‘ جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نادرا کو نوٹس‘ جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل نادرا سید ثقلین بخاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل نادرا خو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے ریلوے ملازم نصارالدین کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی حکم کے باوجود شناختی کارڈ کا اجراء نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تمام کوائف مکمل ہونے کے باوجود شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جارہا ۔ جبکہ عدالت عالیہ ڈی جی نادرا کو شناختی کارڈ کے اجراء کا حکم دے چکی ہے تاہم عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی نادرا نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ،عدالت نے درخواست گزرا کے دلائل سننے کے بعد ڈی جی نادرا سے جواب طلب کر لیاہے۔دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ نے شہری کے شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرنے کے خلاف دائر ایک اور درخواست پربھی ڈی جی نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے نیامت علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نادرا نے نیامت علی کا شناختی کارڈ بلاک کر رکھا ہے ،نیامت علی کے قومی شناختی کی تجدید کروانے کے وقت کارڈ کے بلاک ہونے کا علم ہواتھا جس کے خلاف وفاقی محتسب سے رجوع کیا، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی محتسب بھی نادرا کو شہری کے شناختی کارڈ کی تجدید کرنے کا حکم دے چکا ہے مگر اس کے باوجود شہری کی داد رسی نہیں کی جا رہی ،نادرا کو درخواست گزار کے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد شہری کا شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرنے ڈی جی نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔
ڈی جی نادرا کو نوٹس

مزید :

علاقائی -