ملتان: نیو جوڈیشل کمپلیکس میں 50ملین کے منصوبوں کا افتتاح

ملتان: نیو جوڈیشل کمپلیکس میں 50ملین کے منصوبوں کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں 50 ملین روپے کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری امیر محمد خان نے وکلاء اور سائلین کے لئے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کے لئے 56 سو فٹ پر فائبر گلاس کے چیمبرز بنائے جا رہے ہیں ،چیمبرز کے لئے فائبر گلاس کنوپی 45 دنوں میں مکمل کر لی جائے گی۔ سیشن جج نے خواتین وکلاء کے لئے بار روم کا افتتاح کیا۔خواتین وکلاء کے بار روم میں ای لائبریری کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ خواتین وکلاء اور مرد وکلاء کے لئے ایڈیشنل سیشن بلاک میں واش روم دے دیئے گئے ہیں۔ سیشن جج نے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء اور سائلین کے لئے فری ڈسپنسری کا افتتاح کر دیاہے جس میں ڈاکٹر عدالتی اوقات کار کے دوران خدمات سرانجام دیں گے ۔ نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کے لئے شٹل سروس کا افتتاح کر دیا گیا ۔نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سیشن عدالتوں سے سول عدالتوں تک وکلاء کے لئے شٹل بس سروس بھی شروع کردی گئی ہے جس کے ذریعے وکلاء سفر کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں مسجد کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس میں 500شہری نماز ادا کرسکیں گے ۔سیشن جج ملتان کے مطابق مین روڈ سے وکلاء کے چیمبرز تک راہداری کے لئے ٹف ٹائلزلگا ئی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ وکلاء کے لئے مستقل چیمبرز بنانے کا اختیارہمارے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کی عدم پیروی پر مقدمات خارج نہیں کئے جائیں گے۔نیو جوڈیشل کمپلیکس وکلاء اور سائلین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا ہے وہاں آنے والے وکلاء کو خوش آمدید کہیں گے ۔
منصوبے ؍ افتتاح

مزید :

علاقائی -