چین بھارت سرحدی تنازع ، پہلے باضابطہ مذاکرات 20دسمبر کو ہونگے

چین بھارت سرحدی تنازع ، پہلے باضابطہ مذاکرات 20دسمبر کو ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی ) چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعے پر مذاکرات کا پہلا دور نئی دہلی میں 20دسمبر کو شروع ہو گا ،اس سے قبل دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان ڈوکلام اوردیگر سرحدی تنازعوں پر بات چیت کے 20دور ہوئے تھے جس کے بعد فریقین باقاعدہ مذاکرات کا پہلا دو روزہ دور دہلی میں منعقد کریں گے،ابتدائی بات چیت بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال اور چینی سٹیٹ کونسلر یانگ جی چی کے درمیان 2003ء میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے میکنزم کے تحت ہوئی ، دونوں نمائندوں کے درمیان پہلا اجلاس اس سال کے ڈوکلام فوجی تنازعے کے بعد ہوا جس میں فریقین نے یہ طے کیا کہ دونوں ممالک ستر روزہ ڈوکلام ڈیڈلاک کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، نومبر میں دونوں ممالک کے سول اور فوجی افسران کی بیجنگ میں ایک ملاقات ہوئی تھی جن میں سرحدی تنازعات پر غور کیا گیا تھا اور اعتماد سازی پر بات چیت کی گئی تھی جس پر دونوں ممالک کے نمائندے آپس میں اچھی ورک ریلیشن شپ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے لیکن اس کے کوئی ڈرامائی نتائج سامنے نہیں آئے تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں درجہ حرارت ضرور کم ہوا ، اسی دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ،
چین بھارت

مزید :

صفحہ آخر -