حج2018ء ، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط2فروری کو ہونگے

حج2018ء ، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط2فروری کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2018ء سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایم او یو 2فروری 2018ء کو سائن ہو گا ، سعودی وزارت الحج نے پاکستان کی یکم فروری 2018ء کی بجائے تاریخ یکم جنوری کرنے کا جواب نہیں دیا،وزارت مذہبی امور پاکستان یکم فروری کی تاریخ پر یکسو ہو گئی ،2فروری2018ء کو پاکستان کے حج کوٹہ کا بھی فیصلہ ہونا ہے 2فروری کو وزارت مذہبی امور اور سعودی وزارت الحج کے درمیان باقاعدہ مذاکرات ہوں گے اور حج2018ء کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے کوٹہ کی تقسیم کا بھی فیصلہ ہو گا۔

مزید :

صفحہ آخر -