’’جج دلائل نہیں دیتے‘‘عاصمہ جہانگیر کا چیف جسٹس کی تقریرپر تبصرہ

’’جج دلائل نہیں دیتے‘‘عاصمہ جہانگیر کا چیف جسٹس کی تقریرپر تبصرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے چیف جسٹس پاکستان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج دلائل نہیں دیتے، وکیل راہنما نے سوال اٹھایا کہ اگر عدلیہ کی جانب سے گارڈ فادر جیسی آوازیں کسی جائیں گی تو کیا جواب نہیں آئے گا ۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ مناسب نہیں کہ جج شفافیت کے دلائل دیں، ان کے بقول عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں ہے سپریم کورٹ بار کی سابق سربراہ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ یہ کہنا چاہئے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی جواز نہیں ہے کہ پارلیمنٹ کام نہیں کرے گی تو عدلیہ کو آنا پڑے گا،عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ ہر کوئی اپنا اپنا کام کرے تو پھر ملک چلے گا، ایک سوال کے جواب میں وکیل رہنما نے واضح کیا کہ عزت ہوتی ہے یا نہیں ہوتی، عزت کرائی نہیں جاتی ۔

مزید :

صفحہ آخر -