سردی کی شدت بڑھنے پر گیس لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، شہری سراپااحتجاج

سردی کی شدت بڑھنے پر گیس لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، شہری سراپااحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صوبائی دارلحکومت میں گیس کی ڈیمانڈ بڑھ کر رہ گئی ہے۔جس پر شہری سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں متوسط اور پسماندہ علاقوں میں گیس کے پریشر ڈاؤن ہونے کا دورانیہ کئی کئی گھنٹوں پر محیط ہوگیا ہے جبکہ ان علاقوں کے رہائشی متبادل ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جن میں کوئلہ،لکڑی اور ایل پی جی کے سلنڈر کا استعمال عام ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو مالی بوجھ کے ساتھ ساتھ کوئلہ اور لکڑی کے استعمال پر دھوئیں سے لاحق ہونے والی بیماریوں کا بھی سامنا بھی کرنا پڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب کھانے تیار کرنے کے اوقات میں گیس پریشر مسلسل ڈاؤن ہونے پر صارفین کے احتجاج کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور ساندہ کے مکینوں نے گذشتہ روزگیس کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا۔ جس میں گیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -