تحریک انصاف کا چیئرمین پیمرا کی تقرری کالعدم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

تحریک انصاف کا چیئرمین پیمرا کی تقرری کالعدم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی )تحریک انصاف نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کالعدم قرار دینے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابصار عالم کی تقرری پر ہائیکورٹ کا فیصلہ تحریک انصاف کے موقف کی تائید ہے،آج ایک مرتبہ پھر ثابت ہوا کہ شریف ہوں یاانکے درباری جب تک کان سے پکڑ کر نہ نکالو جائیں گے نہیں۔پیرکو یہ بات ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین پیمرا کی تقرری کالعدم قرار دینے پر ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا درباری اور سمدھی بھی اشتہاری ہونے کے باوجود ابھی تک وزارت خزانہ سے چمٹا ہوا ہے۔انہیں نکال دو تو ''کیوں نکالا'' کی گردانیں شروع کردیتے ہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خالصتا سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر ابصار عالم کو قابلیت اور اہلیت کا خون کرکے تعینات کیا گیاتھا۔تنخواہوں اور مراعات کی مد میں ابصار عالم کو کی جانے والی ادائیگیاں بھی واپس لی جانی چاہئیں۔ابصار عالم جیسے بہت سے درباری اہم حکومتی عہدوں پر بٹھا رکھے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریفوں نے اس قسم کی تعیناتیاں کرکے قومی اداروں کا بیڑہ غرق کررکھا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -