کشمیر پاکستانیوں کے دل و دماغ اور خون کے اندر دوڑتا ہے: راجہ ظفرالحق

کشمیر پاکستانیوں کے دل و دماغ اور خون کے اندر دوڑتا ہے: راجہ ظفرالحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)سنیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ آزادجموں و کشمیر میں قائد پاکستان محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا قیام پاکستان کی مضبوطی ،استحکام اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے،پاکستان کا مستقبل قائد پاکستان محمد نوازشریف کے ساتھ جڑا ہے ،محمد نوازشریف کے ساتھ جو زیادتی ہو رہی ہے یہ ملک پاکستان کے مستقبل اور آزادکشمیر کی ترقی کے ساتھ زیادتی ہے کشمیر پاکستانیوں کے دلوں ،دماغوں اور خون کے اندر دوڑتا ہے ۔پاکستان کے اندر کشمیر کے روحانی ،جسمانی اور نظریاتی رشتے کو دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی ،قائد حریت ،قائد ملت چوہدری غلام عباس بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے افکار کے پیروکار ،دلیر اورنڈرلیڈر تھے ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو دولخت کیا ،عمران خان بھی اندھے اقتدار کی دھن میں سب کچھ ملیا میٹ کرنے کے چکر میں ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے ایک کارکن کی موجودگی ان تمام عزائم کو ناکام بنا کر رکھ دے گی کیونکہ ہماری قیادت دلیر پاکستانی قائد جو قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے پاسبان ہیں محمد نوازشریف کے ہاتھوں میں ہے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس خان ریاست میں بانی پاکستان کے حقیقی ساتھی اور الحاق پاکستان کے داعی تھے جنہوں نے کشمیری قوم کی صحیح سمت میں راہنمائی کر کہ اپنا قومی اور ملی فریضہ ادا کر دیا اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اس عظیم قائد کے افکار کی روشنی میں اس ملک کو نظریاتی سیاست کا گہوارہ بنائیں ،2018 کے انتخابات میں قائد پاکستان محمد نوازشریف کے نظریہ کو لیکر آزادکشمیر کی جملہ سیاسی قیادت و کارکن پورے پاکستان میں پھیل جائیں گے اور ہم ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کو اقتدار میں لائیں گے وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے قائد ملت چوہدری غلام عباس خان کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوے کہا کہ ایسے بے لوث راہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جو قوم اور ملک کی صحیح سمت میں راہنمائی کرتے ہیں نوازشریف کی سیاست ملک کو آگے بڑھانے کی سیاست ہے جبکہ مخالفین چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی نہ کرے مگر مسلم لیگ ن کی حکومت ترقی یافتہ پاکستان کا سفرجاری رکھے گی آزادکشمیر میں فاروق حیدر خان کی قیادت میں وہ سفر کامیابی سے جاری ہے سنیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق ،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر ،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے ان خیالات کااظہار جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں قائد ملت رئیس الاحرار کی پچاسویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے زیر اہتمام پچاسویں برسی کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کیا اجتماع میں وزراء کرام چوہدری طارق فاروق ،ڈاکٹر نجیب نقی خان ،راجہ نثار احمد خان ،چوہدری محمد عزیز،سردار فاروق سکندر،شوکت علی شاہ ،نورین عارف اراکین اسمبلی راجہ نصیر احمد خان ،راجہ صدیق خان احمد رضا قادری ،چوہدر رخسار،چوہدری شہزاد محمودو دیگر بھی موجود تھے جبکہ سیئنر وزیرا چوہدری طارق فاروق سید شوکت علی شاہ ،راجہ صدیق،چوہدری شہزاد محمود ،ملک ذولفقار ،رفیق نئیر ،فدا کیانی و دیگر نے اجتماع سے خطاب بھی کیا ۔اس موقع پر قرار دادیں بھی منظور کی گئیں جن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی قیادت اور ان کی جانب سے ملک میں آئینی اور قانونی بالادستی کے لیے چلائی جانے ولی مہم کی حمایت کا اعلان کیا گیا ۔راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوا کھیلنے والا عمران خان62 اور 63پر کس طرح پورا اترتا ہے قوم اس سوال کا جواب مانگتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -