جج خود نہیں اس کا فیصلہ بولتا ہے، ’’بابے‘‘ کو وضاحتیں دینے کے اسباب پر غور کرنا چاہئے: مشاہداللہ

جج خود نہیں اس کا فیصلہ بولتا ہے، ’’بابے‘‘ کو وضاحتیں دینے کے اسباب پر غور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ بابا خادم حسین رضوی کو توکوئی کچھ نہیں کہتا‘ فیصلوں میں انصاف نظر آئیگا تو تقریر نہیں کرنا پڑے گی ،گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوئے۔ پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جج خود نہیں بولتا اس کا فیصلہ بولتا ہے ٗنواز شریف اور عمران خان کیلئے ایک ہی پیمانہ ہونا چاہیے ٗبابے کو غور کرنا چاہیے کہ وضاحتیں کیوں کرنا پڑ رہی ہیں۔ فیصلوں میں انصاف نظر آنا چاہیے۔ فیصلوں میں انصاف نظر آئے گا تو تقریر نہیں کرنا پڑے گی۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ عمران خان کے منہ میں اچھی باتیں بھی آئیں۔عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے۔ شیر شیر ہوتا ہے‘ گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدنے آج تک کوئی کام کی بات نہیں کی ٗوہ اپنی شادی تو کرتا نہیں لیکن عمران خان کو کہ دیا ہے کہ وہ شادی کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -