پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا: جہانگیر ترین

پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا: جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نا اہلی کے فیصلے کے بعد 10 دن کی چھٹیوں پر لندن پہنچ گئے اور کہا ہے کہ پاکستان واپس جا کر فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں سوچوں گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر نا اہلی کا فیصلہ دیا ہے، تاہم میں عمران خان کے ساتھ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں تاہم پارٹیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جنرل سیکرٹری کی خالی سیٹ کے بارے میں عمران خان سے چھٹیوں کے بعد ملاقات میں مشاورت کروں گا۔

مزید :

صفحہ آخر -