حلف نامہ کے مسئلہ پر غلطی نہیں بدمعاشی ہوئی، شمع رسالت کے پروانوں نے اسے ناکام بنایا: ڈاکٹر قدیر

حلف نامہ کے مسئلہ پر غلطی نہیں بدمعاشی ہوئی، شمع رسالت کے پروانوں نے اسے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ عقیدۂ ختم نبوت پرہماری جان ،مال ،عزت وآبرو سب کچھ قربان ہے ۔حلف نامے والے مسئلہ پر غلطی نہیں بدمعاشی ہوئی ہے جس کوشمع رسالت کے پروانوں نے ناکام بنادیا ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ سے فون پر گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کے خلاف قادیانی سازشوں کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ یہ وطن ہے تو ہم ہیں،عبداللطیف خالد چیمہ کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ میرے انتقال کی خبر پھیلانے والوں کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوا زندگی اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے میں عبداللطیف خالد چیمہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے کہا کہ آپ نے وطن کے دفاع کو ایٹم بم بنا کر ناقابل تسخیر بنادیا اللہ تعالیٰ آپ کو عافیت کے ساتھ زندہ رکھے اور ایمان والی موت نصیب فرمائیں پوری قوم آپ کے لئے دعا گو ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -