کوئٹہ، دہشت گردی کا ایک اور خوفناک منصوبہ ناکام بنادیا گیا

کوئٹہ، دہشت گردی کا ایک اور خوفناک منصوبہ ناکام بنادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نصیرآباد (آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کاایک اور خوف ناک منصوبہ ناکام بنادیاگیا لنک سریاب روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب سے 10سے 15کلوگرام وزنی بم برآمدکرکے ناکارہ بنادیاگیاہے،منگولی میں بجلی کے ٹاورز پردھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیاگیا جس کے نتیجے میں کھمبوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ڈائریکٹرجنرل سول ڈیفنس محمد اسلم ترین کے مطابق گزشتہ روز ان کی ٹیم کو لنک سریاب روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب دیسی ساختہ بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر ان کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پرپہنچ کر وہاں موجود 10سے15کلوگرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیا اس طرح کوئٹہ شہر ایک اور دہشت گردی کے خوفناک واقعہ سے محفوظ رہا ۔اس سلسلے میں مزیدکارروائی جاری ہے ۔دوسری جانب نصیرآباد کے علاقے منگولی میں اوچ پاور پلانٹ سے لوڈرا جانے والی مین لائن کے کھمبوں کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ کیا گیا جس کے باعث بجلی کے کھمبوں کو شدیدنقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

صفحہ آخر -