سالانہ کروڑوں ڈالر کی امداد دیتے ہیں ، پاکستان دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے : ٹرمپ

سالانہ کروڑوں ڈالر کی امداد دیتے ہیں ، پاکستان دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن( ما نیٹر نگ ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کامطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو سالانہ کروڑوں ڈالرامداد دیتے ہیں ۔ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ضروری ہے۔ واشنگٹن میں نئی قومی سلامتی کی حکمت عملی کے حوالے سے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک مضبوط ملک بن کر سامنے آرہا ہے۔ملک میں ہر سال ہزاروں تارکین وطن افراد آرہے ہیں۔شمالی کوریاکے خطر ے سے نمٹنے کے سوادوسراآپشن نہیں امیرممالک کوتحفظ کی قیمت امریکاکواداکرنی ہوگی,داعش عراق اورشام میں مکمل طورپرشکست کھاچکی ہے داعش کیزیرقبضہ تمام علاقے واگزارکرالیے گئے۔

مزید :

صفحہ اول -