اسحق ڈار کی جانب سے 21نومبر کے فیصلے کیخلاف متفرق درخواست دائر

اسحق ڈار کی جانب سے 21نومبر کے فیصلے کیخلاف متفرق درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے 21 نومبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جب ایک شخص بیمار ہو اور زیر علاج ہو تو اسکے خلاف عدالتی کارروائی کیسے ہوسکتی ہے؟ عدالت نیب کورٹ کو درخواست میں ترمیم کے احکامات جاری کرے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کے21نومبر کے فیصلے کو کالعدم قراردے۔
ڈار کی درخواست

مزید :

صفحہ اول -