واشنگٹن میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ، 6افراد ہلاک، 70سے زائد زخمی

واشنگٹن میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ، 6افراد ہلاک، 70سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (مانیٹڑنگ ڈیسک ) امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس میں کم ازکم 6 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرین کے ڈبے ڈیوپونٹ کے مقام پر پٹڑی سے اترے اور ایک مصروف شاہراہ پر آگرے جو آئی فائیو موٹروے کے نام سے مشہور ہے، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کردیا، ان کے مطابق چار بوگیاں گری ہیں جس میں سے ایک مکمل طور پر الٹ گئی ہے، حادثے کے بعد علاقے میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔مقامی پولیس شیرف ایڈٹروئر نے کہا ہے کہ 70 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یہ حادثہ امریکہ کی مشہور ٹرین سروس ایم ٹریک ٹرین 501 کو پیش آیا ہے جو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سیاٹل سے روانہ ہوئی تھی اور پورٹ لینڈ جارہی تھی، ایک مقام پر یہ آئی فائیو موٹروے کے متوازی چلتی ہے جہاں ڈیوپونٹ کے مقام پر یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔ایک مسافر کرک کارنس کے مطابق ایک کنارے پر ٹرین دھماکے سے رکی اور بقیہ بوگیاں آپس میں ٹکرائیں جس سے خوفناک دھماکے دار آواز سنی گئی، حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

مزید :

صفحہ اول -