ایک جماعت خود فیصلے نہیں کرتی ،جو حکم ملتا ہے عمل کرتی ہے،مریم نواز

ایک جماعت خود فیصلے نہیں کرتی ،جو حکم ملتا ہے عمل کرتی ہے،مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات مہنگے پڑیں گے ،ایک جماعت خود فیصلے نہیں کرتی بلکہ جو حکم ملتا ہے اس پر عمل کرتی ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک جماعت اپنی مرضی سے الیکشن مہم نہیں چلا رہی اور نہ وہ خود فیصلے نہیں کرتی ہے بلکہ جو حکم ملتا ہے اس پر عمل کرتی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ وقت سے پہلے انتخابات مہنگے پڑیں گے ۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -