انسداد دہشتگردی کی عدالت سے بری ملزموں کی اپیل خارج

انسداد دہشتگردی کی عدالت سے بری ملزموں کی اپیل خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ خان اورجسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بری ہونے والے دو ملزموں کی بریت کے خلاف دائراپیل خارج کردی اورماتحت عدالت کے فیصلے کو درست قرار دے دیا عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے سرکارکی جانب سے دائراپیل کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ حیات آباد پولیس نے ملزم آصف سے ایک کلو گرام سے زائد بارودی مواد ٗ دستی بم برآمد کئے تھے جبکہ شکیل سے تین کلوگرام سے زائد دھماکہ خیزمواد اوردیگراشیاء برآمد کی تھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات اورشہادتوں میں تضاد کی بناء بری کردیاتھا لہذاماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے فاضل بنچ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پربریت کے خلاف اپیل خارج کردی ۔