تیمرگرہ ،پولیو ٹیم کا مہم کے پہلے روز مختلف علاقوں کا دورہ

تیمرگرہ ،پولیو ٹیم کا مہم کے پہلے روز مختلف علاقوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو ر ورپور ٹ ) دیر لویر میں پولیو مہم کے پہلے روز ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر شو کت علی کا تیمرگرہ اور نواحی علاقوں کا دورہ کر کے پولیو ٹیموں کی کارکر دگی معلوم اور گھروں پر ٹیموں کی آمد حوالے سے شناختی علاما ت چیک کئے ،اس موقع پر ڈی ایچ او ڈا کٹر شو کت علی نے کہا ضلع بھر میں پولیو مہم کاآغاز کر دیا گیا ہے اور اس دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 2لاکھ 95ہزار کے لگ بھگ بچوں کو پولیو قطرے پلا ئے جارہے ہیں جس کے لئے مجمو عی طور پر 946ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم قومی فریضہ ہے اور اس کی کا میا بی کے لئے اسا تذ ہ ،علما ء کرام اور سماجی شخصیات اپنا کردار ادا کریں