صوابی میں موٹر سائیکل چور گرفتار ،3 برآمد

صوابی میں موٹر سائیکل چور گرفتار ،3 برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ ) اُتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے د و ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تین سرقہ شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ، تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ اُتلہ میں موٹرسائیکل چوری ہونے کی مسلسل وارداتیں ہورہی تھی ،جس پر ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے موٹرسائیکل چوری کے وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلز برآمد کرنے کا فوری طور احکامات جاری کئے ، جس پر ایس ایچ او اُتلہ شمس القمر خان ہمراہ تفتیشی ٹیم بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور کا سرغنہ فیاض سکنہ لوہار سیری اُتلہ اور رویز خان سکنہ سدوا کو جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرکے دوران تفتیش سرقہ شدہ موٹرسائیکلز برآمد کیے گئے ۔