تیمرگرہ میں تنظیم اسلامی کا امریکی فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

تیمرگرہ میں تنظیم اسلامی کا امریکی فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو ر ورپور ٹ ) تنظیم اسلامی کے زیراہتمام یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت قرار دینے کے خلاف ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مظاہرے سے تنظیم اسلامی دیر لوئر کے عہیداران حافظ احسان اللہ اور حفیظ الرحمن نے بھی خطاب کیا،مظاہرہ مین جی ٹی ایس آڈہ سے شروع ہوا اور مختلف چوکوں سے گزرتے ہوئے شہید چوک میں پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کرلی مظاہرین نے ہاتھ میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آمریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے،مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمریکہ اور مغرب اپنے ناجائز اور لے پالک بچے اسرائیل کی سرپرستی کرکے دنیا پر بدترین فساد مسلط کرنا چاہتے ہیں جس کی بھاری قیمت مغرب کو چکانے پڑے گی انھوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ عالم اسلام کے حکمران ستو پی کر سوئے ہوئے ہیں اور اپنے خلاف سازشوں سے بے خبر ہوکر مغرب کی چاکاری کررہے ہے جو امت سے بے وفائی اور غداری کے مترادف ہے انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں واقع آمریکی سفارت خانے کو فی الفور بند کیا جائے اور آمریکہ کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں