وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا سلیم سیف اللہ کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا سلیم سیف اللہ کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سابق وفاقی و صوبائی وزراء ہمایون سیف اللہ، سلیم سیف اللہ خان اور انور سیف اللہ خان کے چچا الحاج عبدالمجید خان کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔