باجوڑ میں ٹرمپ کے فیصلہ کیخلا ف تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ میں ٹرمپ کے فیصلہ کیخلا ف تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑایجنسی پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا اصلاحات میں تاخیر اور ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف عنایت کلی بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کی قیادت میں مظاہرین نے ماموند سے عنایت کلے بازار تک ریلی نکالی اور ایف سی آر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات میں مزید تاخیر بالکل بھی برداشت نہیں جبکہ فاٹا کو فوری طور پر خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔ مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ کے جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن نیمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد فاٹا کے ساتھ ظلم و نا انصافیوں میں اضافہ ہوا اور آج تک مسلسل زیادتیاں ہورہی ہیں اس لئے آج کے دن احتجاج کرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فاٹا کو صوبہ میں ضم نہ کرنے کی کوئی ایک وجہ بتائی جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کسی بھی تاخیر کے بغیر فاٹا کو جلد از جلد صوبہ میں ضم کیاجائے۔ فاٹا اصلاحات میں مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ مقررین نے ٹرمپ کے جانب سے نئے متنازعہ بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس ہمارا قبلہ اول ہے اس سے ہماری عقیدی کی محبت دنیا پر عیاں ہیں ہم ٹرمپ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور او آء سی اراکین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ پر دباؤ ڈال کر مذکورہ بیان پر معذرت مانگنے پر ٹرمپ کو مجبور کریں۔