مینگورہ ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 9ارب کی خطیر رقم مختص

مینگورہ ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 9ارب کی خطیر رقم مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قوم اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مینگورہ شہر کے باشندوں کو پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے منصوبوں کے لئے 9 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی ماسیوں کا زالہ کرنا، ملک میں ترقی اور قومی اداروں میں اصلاحات لانا ہے اور اس ضمن میں خیبر پختونخوا کے سرکاری اداروں میں جو اصلاحات لائی گئی ہیں اب ان سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ پوری دنیا ہماری بہترین کارکردگی کی معترف ہے اور 2018کے انتخابات میں کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلائیں گے ۔ یہاں سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے ساڑھے چار سالہ بہترین کارکردگی سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل و مشکلات کا ازالہ بھی ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومتی اقدامات کا محور غریب عوام ہیں جب لیڈرکرپٹ ہوتو نیچے کوئی صاف نہیں ہوتا اور کسی بھی ادارے میں انصاف ملنا مشکل ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل پر قابض حکمران امیر سے امیر تر ہوتے چلے گئے اور عام آدمی غربت میں دھنستا چلا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سوچ اور دیگر سیاستدانوں کی سوچ میں بڑا فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کے وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔