پولیس کی جانب سے گرفتار21 وکلاء رہا‘ چوک کچہری پہنچنے پر استقبال‘ پھول نچھاور

پولیس کی جانب سے گرفتار21 وکلاء رہا‘ چوک کچہری پہنچنے پر استقبال‘ پھول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خبر نگار خصوصی) پولیس کی جانب سے گرفتار21 وکلاء کو رہاکردیاگیاجن کاچوک کچہری پہنچنے پر استقبال کیاگیاہے۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملتان کی عدالت میں توڑپھوڑ کے مقدمہ میں پولیس کی جانب سے وکلاء صدرہائیکورٹ بارشیرزمان قریشی ،ڈسٹرکٹ بارکے صدر محمدیوسف زبیر،جنرل سیکرٹری سیدانیس مہدی،سینئروکلاء محمود اشرف خان ،خالداشرف(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

خان ،نشیدعارف گوندل،مرزافرخ بیگ،سیداقبال مہدی زیدی،سیداشتیاق علی شاہ،مدثر زیدی، ارشد صابر میؤ،ناصر محمود خان ،رانا محبوب،محمدزبیر،حسین فاروق ہاشمی،محمدامتیاز چوہدری،سعودخان بلوچ،طارق منج،محبوب بن خورشیداورمشتاق حیدر ٹیپو کوگرفتارکرلیا گیا تھالیکن پولیس نے مذکورہ وکلاء کی گرفتاری کااندراج نہیں کیااورانھیں گھرجانے کاکہاجاتارہاتاہم گزشتہ روز مذکورہ گرفتارو کلاء کوپولیس کی جانب سے رہاکردیاگیا۔دریں اثناء وکلاء چوک کچہری پر پہنچے تودھرنے میں موجودوکلاء کی جانب سے انھیں پھولوں کے ہارپہنانے کے ساتھ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مذکورہ وکلاء نے کہاکہ جب تک نیو جوڈیشل کمپلیکس سے عدالتوں کو واپس نہیں لایا جاتا دھرنااورہڑتال جاری رہیگی اور اگر بدھ تک مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو نیو جوڈیشل کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔