غیر حاضر لیڈی ڈاکٹر کی برطرفی کے احکامات سے متعلق شائع شدہ خبرکی وضاحت

غیر حاضر لیڈی ڈاکٹر کی برطرفی کے احکامات سے متعلق شائع شدہ خبرکی وضاحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہاٹ نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیا س کی ہفتہ9دسمبرکو ڈی ٹائپ لاچی ہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر غیر حاضر لیڈی ڈاکٹر انعم نور کی برطرفی کے احکامات جاری کرنے کے لئے سیکرٹری صحت کو کیس بھجوانے سے متعلق شائع شدہ خبرکی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ مذکورہ لیڈی ڈاکٹر نے پہلے سے چھٹی کی درخواست دی تھی لیکن چھاپے کے وقت تک سیکرٹری کے دفتر سے چھٹی کی منظوری کا حکمنامہ دفتر ہذا کو موصول نہیں ہوا تھا جس کی وجہ سے لیڈ ی ڈاکٹر کو غیر حاضر تصور کیاگیا تاہم سیکرٹری صحت کے آفس سے ڈاکٹر انعم کی 90دن کی چھٹی کا حکمنامہ موصول ہونے کے بعداس کے خلاف محکمانہ کارروائی روک دی گئی ہے۔