تیمرگرہ میں بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا فیسوں میں اضافہ کیخلاف مظاہرہ

تیمرگرہ میں بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا فیسوں میں اضافہ کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو ر ورپور ٹ ) بور ڈ آف ٹیکنیکل ایجو کیشن کی جانب سے امتحانی فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف طلبہ سڑکوں پر نکل کرزبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا فیسوں میں اضافہ طلبہ پر تعلیمی دروازیں بند کرنے کے مترادف ہے طلبہ نے دھمکی دی کہ اگر فیسوں میں اضافہ کو واپس نہ لیا گیا تو راست اقدم پر مجبو ر ہونگے تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے امتحانی فیسوں میں اضافہ کے خلاف گور نمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی تیمرگرہ کے سینکڑوں طلبہ سڑکوں پر نکل سراپا احتجاج بن گئے طلبہ نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے شہید چوک میں جمع ہوکر بھر پور احتجاج کیا جبکہ پی پی پی لویر دیرکے رہنماوں نے بھی طلبہ کے ساتھ یکجہتی کے لئے طلبہ احتجاج میں شامل ہوگئے احتجاجی مظاہرہ سے پی پی پی لویر دیر صدرمحمود زیب خان، انفار میشن سیکر ٹری عالم زیب ایڈوکیٹ،شہاب اتمانی اور متحدہ محاذ طلبہ کے رہنماوں محمد عباس، اور احمد حسن ودیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمر جنسی کے نفاذ کے دعووں کے بر عکس صو بائی حکومت نے امتحانی فیس800سے بڑھاکر1480روپے کر دیا جو کہ غریب طلبہ کے ساتھ ظلم اور نا انصافی اور ان پر تعلیم کے دروازیں بند کرنے کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ طلبہ بھا ری فیسوں کے متحمل نہیں ہوسکتے انھوں نے مطالبہ کیا کہ امتحانی فیسوں میں اضافہ کو واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ صوبہ بھر تک بڑھا ینگے بعد میں ضلعی انتظامیہ کی یقین دھانی پر طلبہ پر آ من طور پر منتشر ہو گئے۔