مظفرآباد،پولیس ٹریننگ سکول میں تفتیشی آفیسران کا جاری ریفریشر کورس اختتام پذیرہوگیا

مظفرآباد،پولیس ٹریننگ سکول میں تفتیشی آفیسران کا جاری ریفریشر کورس اختتام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)پولیس ٹریننگ سکول میں تفتیشی آفیسران کا جاری پہلا ریفریشر کورس اختتام پذیر ہو گیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عرفان مسعود کشفی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان مسعود کشفی نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کو اپنے تفتیشی امور پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر تفتیش کے نئے طریقوں اور سائنسی شہادتوں پر انحصار کرنے کیلئے ضروری ہیکہ ہم تفتیش کے عمل پراپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔نئے انسپکٹر جنرل پولیس جناب شعیب دستگیر کی خصوصی ہدایت پر تفتیشی آفیسران کی سکلز میں اضافے کیلئے کورسز کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔کورس میں آزاد کشمیر پولیس کے 30آفیسران نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر کورس پاس کرنے والوں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب میں راجہ شفقت تنویر /sspپرنسپل ،اسرارالحق DSPسارجنٹ آٹ آرمز،راجہ شہزاد DSPکے علاوہ بڑی تعدادمیں پولیس آفیسران نے شرکت کی۔