ن لیگی ورکزکاجذبہ دیکھ کرمقابلہ یک طرفہ لگتا ہے،سلطان حیدر

ن لیگی ورکزکاجذبہ دیکھ کرمقابلہ یک طرفہ لگتا ہے،سلطان حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونین کونسل نمبر4کے مسلم لیگ (ن) کے سپورٹرز کی بھرپور میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں الیکشن کمپئین کی مربوط حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی گئی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سلطان حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگی سپورٹرز اور ورکرزکے جذبات دیکھ کر اندازہ کرنا مشکل نہیں کہ چکوال شہر یکطرفہ پول ہوگا۔میٹنگ میں ملک مدثر نواز سیتھی، ڈاکٹر عبدالخالق کونسلر، خالد بٹ کونسلر، ملک ظریف، شوکت رنگ الہیٰ، ٹھیکیدار ظفر کونسلر، حافظ نیاز، قاضی زاہد وقار، چوہدری بادشاہ، ایوب گجر کونسلر، خواجہ معین انور،ملک حب دار، ارشد حسین چئیرمین زکواۃ کمیٹی، طارق شاہ، ملک افضل فوجی، شوکت جمیل، چوہدری شوکت مغل، حاجی اعجاز، حاجی صفدر جنگ، حاجی عبدالرحمن، محمود اقبال ایڈووکیٹ، ملک مشتاق فوجی، حاجی نور خان، شیخ جاوید، قمر شہزاد، چوہدری مہر خان، قاضی عمیر، مولانا ابوبکر حمزہ اور سپورٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دریں اثناء ڈب میں مسلم لیگ (ن) کا بہت بڑا انتخابی جلسہ منعقد ہوا۔ جس کی میزبانی چوہدری ہمایوں اقبال، راجہ عمر حیات منہاس، چوہدری ناصر حسین اور کونسلر فوجی امجد علی منہاس نے کی۔ملک سعید ڈب ضلعی سٹیج سیکرٹری مسلم لیگ ن جلسہ کے کو آرڈینیٹر تھے۔اور یوتھ کی بھرپور شرکت یوتھ کونسلر یوسی ڈب علی ناصر کی خصوصی کاوش سے ممکن ہوئی۔چوآ چوک سے سلطان حیدر علی کو بہت بڑی ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ تک لے جا یا گیا۔جلسہ کی خاص بات گزشتہ دنوں راجہ غلام عباس منہاس، راجہ عمر حیات منہاس اور حاجی محمد اقبال کے مابین چوہدری سلطان حیدر علی کی ذات کی سے وجہ طے پایا والا راضی نامہ تھا۔جس پر خوشی اور شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے سلطان حیدر علی نے کہاکہ آپ لوگوں نے میری ذات کی خاطر دشمنیوں کو دوستیوں میں بدل دیا۔میں آپ کا احسان مند اور ممنوں ہوں ۔ اور میرے مرحوم والد کی بھی ہمیشہ یہی خواہش ہوتی تھی۔ لوگوں کی رنجشوں کو دور کر کے دوستیوں میں بدلا جائے۔ اور میری سیاست کا محور بھی یہی اصول ہو گا۔اس موقع پر مقریرین چوہدری ہمایوں، راجہ غلام عباس، چئیرمین یوسی ڈب راجہ مقبول حسین، ملک سعید ڈپ اور کونسلر فوجی امجدعلی منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشا ء اللہ یکطرفہ پول ہو گا۔ اہالیانِ ڈب چوہدری لیاقت علی کے گھرانہ کے وفادار ہیں اور یہ بات ۹ جنوری کو ہم شیر پر مہر لگا کر ثابت کریں گے۔جلسہ میں سلطان شہر یار نے خصوصی شرکت کی۔