مظفرآباد کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جلد شروع کردینگے،افتخار گیلانی

مظفرآباد کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جلد شروع کردینگے،افتخار گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی ، عوامی مسائل کے خاتمہ ، تعلیم اور صحت کی سہولیات ، بجلی کی فراہمی ، ریاستی عوام کی خوشحالی کیلئے بڑے منصوبوں کی شروعات کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے پترینڈ پاور پراجیکٹ سے مظفرآباد کے عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جلد شروع کر دیا جائے گا آزادکشمیر میں ہائیڈل کے بے پناہ وسائل موجود ہیں جنہیں بروئے کار لاکر توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت آزادکشمیر کے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلوانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جسکے ثمرات جلد عوام کو ملیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں میں عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی صرف جھنڈیاں تقسیم کی گئیں اور ریاستی خزانے پر بوجھ ڈالا گیا مسلم لیگ ن نے اقتدار سنمبھالتے ہی آزاد خطہ کے اندر مالیاتی ڈسپلن کا قیام عمل میں لایا میرٹ کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے عملی طور پر پیش رفت کی گئی اور وفاقی سطح پر جرات مند قیادت نے عوام کے حقوق کی آواز بلند کی جس کے بعد اب آزادکشمیر کے معاملات بہتری کی جانب گامزن ہو رہے ہیں عوام کے ووٹ لے کر اسمبلیوں میں پہنچنے والوں نے ماضی میں عوام کی نمائندگی کے بجائے اپنے اقتدار کے مزے لوٹنے کو فوقیت دی اسکے برعکس راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی بھرپور نمائندگی کر کے دکھائی ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کیلئے وفاقی حکومت نے ہمیں بھرپور وسائل مہیا کئے ہیں مستقبل قریب میں بڑے منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت سے بھرپور وسائل فراہمی کی توقع ہے جس سے ریاستی عوام کو درپیش بڑے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور خطہ ترقی کی جانب بڑھے گا