حکومت بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، شیخ عقیل الرحمن

حکومت بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، شیخ عقیل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔طویل ترین بجلی بندش گڈگورننس کے دعوے کے منافی ہے ۔وزیراعظم پاکستان نے چند دن قبل پترینڈ پراجیکٹ 147میگاواٹ کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان میں بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرا دی ہے ۔اس موقع پر آزادکشمیر حکومت ان سے آزادخطہ میں بجلی لوڈشیڈنگ خاتمے کا اعلان نہ کراسکی جو کہ ان کی نااہلی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے مگر اس کی ضرورت صرف 300میگاواٹ ہے وہ بھی اگر فراہم نہیں کی جارہی ہے تو یہ بڑی ناانصافی ہے ۔آزادکشمیر کے کا حق ہے کہ یہاں سے پیدا ہونے والی بجلی خطہ میں فراہم کی جائے اور سرپلس پاکستان کو دی جائے ۔یہاں کی قیادت کو حکومت پاکستان سے اس حوالے سے بات کرنی چاہیے اور آزادکشمیر میں بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔بجلی بندش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ چکا ہے ۔شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔قیادت کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے۔