عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین بوکھلا چکے ہیں،تبریز کاظمی

عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین بوکھلا چکے ہیں،تبریز کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)تحریک انصاف مظفرآباد ڈویثرن کے سینر نائب صدر، امیدوار اسمبلی سید تبریز کاظمی نے کہا ہے کہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین بوکھلا چکے ہیں، زرداری اینڈ کمپنی نے قائد تحریک پر حملہ کروا کر بھونڈی حرکت کی ہے، عمران خان پر حملہ کرنیوالے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ ہم ریاست گیر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان میں سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے اور عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے نواز برادران کے بعد زرداری اینڈ کمپنی بھی بوکھلا چکے ہیں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے عمران خان پر حملہ کروا کر اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے، ہم پاکستان کے قانون نافذ کرنیوالیباداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان پر حملہ کے مرتکب افراد کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائیورنہ ہم شدید احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔