ن لیگی حکومت محکمہ تعلیم میں اپنے لوگ بھرتی کررہی ہے،خواجہ طارق

ن لیگی حکومت محکمہ تعلیم میں اپنے لوگ بھرتی کررہی ہے،خواجہ طارق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لیگی حکومت محکمہ تعلیم میں ایڈھاک تقرریاں کر کے اپنے لوگوں کو ایڈجسٹ کروا رہی ہے میرٹ کے راگ الاپنے والے حکمران اپنی ہی پالیسیوں کو خود مسترد کررہے ہیں ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ سال میں ترقیاتی عمل ٹھپ کر کے من پسند افراد کو نوازنا شروع کر دیا ہے بچت اور میرٹ کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہیں اُنہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور تعلیم میں اصلاحات کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے حکومت کو تعلیمی پیکج ہضم نہیں ہو رہا اس لیئے ڈرامے کیئے جا رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں دور دراز علاقوں اور چھوٹے اضلاع کو نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے جو پہلے ہی سخت موسمی حالات اور بھارتی فائرنگ کے باعث مشکلات سے دو چار ہیں حکومت دو ر افتادہ علاقوں کے عوام کی مہرومیوں کا ازالہ کرے اور میرٹ پر فیصلے کرے۔اُنہوں نے کہا کہ حویلی کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک افسوس ناک ہے ،عوام کو احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔عام لوگوں کیلئے میرٹ اور اپنے کارکنوں کیلئے مرضی کا میرٹ موجود ہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔