کوئٹہ چرچ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،مولاناعبدالعزیزعلوی

کوئٹہ چرچ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،مولاناعبدالعزیزعلوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر آباد (بیورو رپورٹ)امیر جماعۃالدعوۃ آزادکشمیرمولاناعبدالعزیزعلوی نے کوئٹہ چرچ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کلبھوشن یادیو کو سزائے موت نہیں دی جاتی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ اپنی گندی حرکتوں سے باز آنے والے نہیں ۔ہمارے حکمرانوں کو سمجھناچاہیے کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے ایک طرف ضرب عضب نے دہشتگردی کے کیمپوں کو ختم کیا وہیں ردالفساد نے دہشتگردی کی حمایت کو بھی جڑ سے اکھاڑپھینکا ہے ۔عالمی سطح پر پاکستان کو گھیرنے کے لیے تمام دشمن قوتیں متحد ہیں ۔ہندوستان کشمیر میں دہشتگردانہ کارروایؤں میں مصروف ہے تو اسرائیل فلسطینی نہتے معصوموں کا خون بہا رہاہے ۔ٹرمپ پاگل پن کی اونچائیوں کو چھو رہاہے ۔امریکہ ،انڈیا ،اسرائیل افغانستان کے راستے پاکستان کے اندر دہشتگردی کروارہے ہیں ۔یہ بات آج ہمارا بچہ بچہ بھی سمجھ چکاہے مگر حکمرانوں کو کیوں سمجھ نہیں آرہا۔؟۔انہوں نے کہاکہ یہ وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔مسلمانوں کوہر قسم کے اختلافات بھلاکر ایک امت کا تصور پیش کرنا ہے ۔کشمیرکی آزادی ،فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے اتحاد امت لازم ہے ۔