کراچی ،ٹریفک حادثہ ، ایک جاں بحق ،خواتین سمیت 8زخمی

کراچی ،ٹریفک حادثہ ، ایک جاں بحق ،خواتین سمیت 8زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار کار اور ہائی روف میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ہیں لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔رات گئے ڈیفنس کے علاقے خیابان شاہین میں تیز رفتار کار اور ہائی روف میں تصادم ہوا، جس کے باعث حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 4خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ہما ، زینب، زیب النسا، امان الحسن، نورالحسن اور چار ماہ کا سبحان شامل ہے۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔