مہاجر قوم ایک حقیقت ہے جیسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،شاہد فراز

مہاجر قوم ایک حقیقت ہے جیسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،شاہد فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مہاجر قو می موومنٹ ( پاکستان ) کی جانب سے15دسمبر کو اکبری گراونڈ لطیف آباد حیدر آباد میں ہونے والے جلسے میں مہاجر قوم کی ماؤں، بہنوں،بیٹیوں،نوجوانوں اور بزرگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کرکے اپنے اتحاد سے ثابت کردیا کہ مہاجر ایک قوم ہے جسے تکڑوں میں بانٹا یا تقسیم نہیں کیا جاسکتا، جبکہ طاقت اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے قوموں اور نظریوں کو مٹانے کا عمل غیر جمہوری،غیرقانونی اور غیر آئینی ہے،ایسے کسی بھی تعصبانہ رویے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔شاہد فراز نے کہا کہ مہاجر قوم نے آفاق احمد کے مہاجر نظریے پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے تمام مشکلات کے باوجود 15 دسمبر کے جلسے میں اپنی شرکت کرکے ثابت کردیا کہ مہاجر قوم کا سچا اور بہادر لیڈر صرف آفاق احمد ہی ہے جس کے قول و فعل میں تصاد نہیں وہ جوکہتے ہیں اس پرعمل کرکے دکھاتے ہیں ۔